LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

دودھ کے بغیر کیلشیئم حاصل کرنے کی بہترین غذائیں ، نئی تحقیق میں اہم حقائق سامنے آگئے

Web Desk

20 November 2025

کیلشیئم انسانی جسم کے لیے بنیادی ترین منرلز میں شمار ہوتا ہے جو ہڈیوں، دانتوں، دل اور مسلز کے درست افعال کے لیے ضروری ہے، مگر بہت سے افراد اس کی کمی کا شکار رہتے ہیں جس کے نتیجے میں ہڈیوں کی کمزوری اور دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔ اکثر لوگ کیلشیئم کے لیے دودھ پر انحصار کرتے ہیں، لیکن ایسے بھی کئی افراد ہیں جو دودھ پسند نہیں کرتے یا استعمال نہیں کر پاتے۔ خوش قسمتی سے متعدد ایسی غذائیں موجود ہیں جن میں دودھ سے بھی زیادہ کیلشیئم پایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تِل کیلشیئم کا نہایت بہترین ذریعہ ہیں۔ ایک کھانے کا چمچ تِل تقریباً 88 ملی گرام کیلشیئم فراہم کرتا ہے، جبکہ یہ پروٹین، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، جو مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

اسی طرح چیا سیڈز (تخمِ شربتی) غذائیت کے اعتبار سے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ 2 سے 3 کھانے کے چمچ چیا سیڈز 179 ملی گرام تک کیلشیئم فراہم کرتے ہیں۔ ان بیجوں کا استعمال ہاضمے کی بہتری، بلڈ پریشر میں کمی اور بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

کیلشیئم کے بہترین ذرائع میں مچھلی کو بھی اہم مقام حاصل ہے۔ ماہرین کے مطابق 100 گرام مچھلی میں تقریباً 300 ملی گرام کیلشیئم موجود ہوتا ہے، جبکہ اسی غذا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار ہڈیوں اور دل کی صحت کے لیے اضافی فائدہ پہنچاتی ہے۔

بادام بھی کیلشیئم کا بھرپور ذریعہ ہیں، 100 گرام بادام میں 269 ملی گرام تک کیلشیئم پایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بادام پروٹین، فائبر اور صحت بخش چکنائیوں سے لیس ہوتے ہیں، جو کولیسٹرول کی سطح بہتر بنانے، بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے اور بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

کیلشیئم کے حصول کے لیے خشک انجیر بھی نہایت مفید ہے۔ 3 سے 5 خشک انجیروں سے تقریباً 68 ملی گرام کیلشیئم فراہم ہوتا ہے، جبکہ انجیر میں موجود پوٹاشیم ہڈیوں کی کثافت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پوٹاشیم اور کیلشیئم کا امتزاج عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کو کمزور ہونے سے تحفظ دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مواد طبی تحقیقی رپورٹس پر مبنی ہے۔ اپنی صحت کے حوالے سے معالج سے مشورہ کرنا لازمی ہے۔