14 برسوں بعد پہلی بار ایک نیا نام دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنیوالی کمپنی بننے کے قریب
Web Desk
8 December 2025
2011 سے 2024 کے دوران جنوبی کورین کمپنی سام سنگ مسلسل ہر سال دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی رہی۔
مگر آئی فون 17 سیریز کی کامیابی نے 2025 میں ایپل کو نمبرون پوزیشن کے قریب کھڑا کر دیا ہے۔
درحقیقت یہ ایپل کی عارضی کامیابی نہیں بلکہ یہ سلسلہ کم از کم 2029 تک برقرار رہے گا۔
یہ بات موبائل ڈیوائسز کی فروخت پر نظر رکھنے والے ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ایپل کے آئی فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔درحقیقت آئی فون 17 سیریز کی فروخت توقعات سے زیادہ بہتر ہوئی جبکہ اس سہ ماہی کے دوران جنوبی کورین کمپنی کے فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.6 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین کی جانب سے پرانے آئی فونز کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے ایپل کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جن افراد نے کووڈ 19 کی وبا کے دوران اسمارٹ فونز خریدے تھے وہ اب انہیں اپ گریڈ کر رہے ہیں۔اسی طرح 35 کروڑ سے زائد پرانے آئی فونز 2023 سے 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران فروخت ہوئے، جن کے صارفین کی جانب سے بھی آنے والے برسوں میں نئے آئی فونز کو خریدے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026