بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 47 ارب ڈالر کے توسیعی منصوبے کی منظوری
Web Desk
12 September 2026
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) کے تیار کردہ ’انٹیگریٹڈ سسٹم پلان 35-2025‘ کی منظوری دیتے ہوئے 2035 تک ملک کی بجلی پیداوار اور ترسیل کے لیے 47 ارب ڈالر سے زائد کے توسیعی منصوبے کی توثیق کر دی ہے۔ منصوبے کے مطابق 2035 تک بجلی کی طلب 26,950 میگاواٹ سے بڑھ کر 35,521 میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے، جسے پورا کرنے کے لیے 26,045 میگاواٹ نئی پیداواری صلاحیت درکار ہو گی۔ اس دوران پیداواری منصوبوں پر 47.13 ارب ڈالر اور ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن پر 10.65 ارب ڈالر لاگت آئے گی، جبکہ 90 کروڑ ڈالر کی بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (BESS) سرمایہ کاری اور کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن کے غیر حقیقت پسندانہ ٹائم فریم کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کے اس فیصلہ پر ادارے کے اندر سے ہی شدید تحفظات اور اختلافی نوٹس سامنے آئے ہیں۔ رکن نیپرا امینہ احمد نے اپنے اختلافی نوٹ میں انکشاف کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے حاصل کردہ 3.09 سینٹ فی یونٹ کی تاریخ کی سب سے سستی قابلِ تجدید بجلی کو آئی ایس ایم او نے ایک سال سے زائد عرصے تک سسٹمز میں شامل ہی نہیں کیا اور غلط اعداد و شمار کا استعمال کیا۔ اسی طرح رکن مقصود انور خان نے خیبر پختونخوا کے چند اہم پن بجلی منصوبوں کو بغیر جواز خارج کرنے پر اعتراض اٹھایا۔ دوسری جانب چیئرمین نیپرا وسیم مختار اور مختلف اسٹیک ہولڈرز نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں پہلے ہی 15 سے 20 گیگاواٹ اضافی صلاحیت موجود ہے، اور سولرائزیشن کے باعث قومی گرڈ پر دن کی طلب کم ہو کر 12,000 میگاواٹ رہ گئی ہے، جس کے باعث مزید غیر متوازن سرمایہ کاری گردشی قرضے اور کیپیسٹی پیمنٹس میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026