تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال
Web Desk
5 October 2026
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کے معماروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اساتذہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج نارووال علم، یونیورسٹیوں اور تعلیمی ترقی کا شہر بن چکا ہے، اور تبدیلی کسی کو گالیاں دینے یا چور کہنے سے نہیں بلکہ عملی طور پر کچھ کر کے دکھانے سے آتی ہے۔ احسن اقبال نے زور دیا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے غریب خاندانوں کے بچے غربت کی زنجیریں توڑ سکتے ہیں، اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ذہنی آزادی کی حفاظت کرتے ہوئے نفرت اور تعصب کو اپنے ذہنوں پر حاوی نہ ہونے دیں۔
متعلقہ عنوانات
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
5 October 2026
پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس
5 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت
5 October 2026