LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے

Web Desk

15 August 2026

نیویارک کے علاقے کوئینز بورو ہال میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی کوئینز بورو پریزیڈنٹ ڈونوون رچرڈز جونیئر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض All About Inc. کی فاؤنڈنگ ڈائریکٹر آعیزہ عرفان نے انجام دئیے۔ تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل، کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بورو پریزیڈنٹ ڈونوون رچرڈز اور قونصل جنرل نے کوئینز کی ترقی اور پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم کردار کو سراہا۔ تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں، جن میں پاکولی تنظیم کے عتیق قادری بھی شامل تھے جن کی ٹیم نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے۔ پروگرام میں مقامی کمیونٹی ممبران بدر بھٹی اور ناہید بھٹی کا اہم تعاون رہا، جبکہ گلوکارہ فرزانہ حقی اور شیر جان احمد نے ملی نغمے پیش کر کے تقریب میں رنگ بھر دیا۔ یہ شاندار تقریب نیویارک میں پاکستانی ورثے اور کمیونٹی کی کامیابیوں کی ایک خوبصورت عکاس ثابت ہوئی۔