LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے عالمی بانڈز کے لیے بینک کنسورشیم کا اعلان کر دیا نورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں: بیرسٹر گوہر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، یونین کونسلوں کی تعداد 130 کر دی گئی جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری گندم کی صورتحال پیچیدہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے سپین کا شاندار استقبال، میڈرڈ کی سڑکوں پر 18 لاکھ سے زائد شائقین کا جشن ایران سے کشیدگی، امریکا کے پٹرولیم ذخائر 4 دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے کوئٹہ کے رہائشی کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، اہلخانہ میں خوشی کی لہر حوثی دھمکی: سعودی فوجی اتحاد کا باب المندب کی حفاظت یقینی بنانے کا اعلان آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026ء تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ؛ نیا انتخابی شیڈول جاری سندھ حکومت کا انقلابی اقدام: 18 ارب 20 کروڑ روپے سے 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو سولر ہوم سسٹم کی فراہمی جاری ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر حاضری این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح کیلئے نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کریں گے: وزیراعظم

این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

Web Desk

21 July 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 24 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں بشمول پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی، آربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 21 سے 23 جولائی کے دوران گلگت بلتستان اور چترال میں لینڈ سلائیڈنگ اور جگلوٹ اسکردو روڈ (آر ڈی 20 تا 80) سمیت حساس شاہراہیں بند ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ دریائے چناب اور جہلم کے بالائی علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی توقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی ٹیمیں متحرک رکھنے، حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کرنے اور عوام کو پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔