گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح کیلئے نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کریں گے: وزیراعظم
Web Desk
21 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے امجد حسین کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں قابلِ تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جن میں 100 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ، دانش اسکولز کا قیام اور گلگت میں ‘پاکستان آسان خدمت سینٹر’ کا سنگِ بنیاد شامل ہے۔ اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے عالمی بانڈز کے لیے بینک کنسورشیم کا اعلان کر دیا
21 July 2026
نورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں: بیرسٹر گوہر
21 July 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، یونین کونسلوں کی تعداد 130 کر دی گئی
21 July 2026
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی
21 July 2026
این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
21 July 2026
ڈاکٹر نبیحہ علی کا خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
21 July 2026
گندم کی صورتحال پیچیدہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے
21 July 2026
سپین کا شاندار استقبال، میڈرڈ کی سڑکوں پر 18 لاکھ سے زائد شائقین کا جشن
21 July 2026