آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026ء تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ؛ نیا انتخابی شیڈول جاری
Web Desk
21 July 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے موجودہ حالات اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026ء تین مختلف مراحل میں منعقد کرانے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کیے گئے باضابطہ اعلان کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات مکمل طور پر ملتوی کرنے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے مرحلہ وار پولنگ کا راستہ اختیار کیا ہے تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
نئے جاری کردہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 27 جولائی 2026 کو میرپور ڈویژن کے اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پولنگ ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں 2 اگست 2026 کو مظفرآباد ڈویژن کے اضلاع (مظفرآباد، جہلم ویلی، نیلم) اور پاکستان میں مقیم مہاجرینِ جموں و کشمیر کی تمام نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست 2026 کو پونچھ ڈویژن کے اضلاع (پونچھ، باغ، سدھنوتی اور حویلی) میں ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پونچھ ڈویژن میں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری کشیدہ صورتحال کے باعث انتخابات کے التوا کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مرحلہ وار انعقاد سے متعلقہ انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو ہر ڈویژن میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا بہترین موقع ملے گا۔ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم اور حکمت عملی نئے شیڈول کے مطابق ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
18 August 2026
آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
18 August 2026
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026