LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں سندھو دیش کے نعرے، کچھ ہوا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے: منعم ظفر مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری آزاد کشمیر: بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز سے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل چھین لیا مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی

مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری

Web Desk

29 November 2026

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کسی بھی معاملے میں کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے، اور پارٹی قیادت وقت آنے پر اپنا متفقہ فیصلہ واضح کرے گی۔

شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی بڑی جماعت ہے، جس کا اپنا منشور اور مستقل پالیسی موجود ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی معاملے پر دوسروں کی رائے یا دباؤ کے بجائے جماعت اپنی حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صوبوں سے متعلق معاملات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں اور ایک اہم معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسی تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما مناسب وقت پر اپنی پالیسی کا اعلان کریں گے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ دیگر فریقین اپنا کام کریں اور مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے پریشان نہ ہوں، کیونکہ قیادت جب کوئی حتمی اور متفقہ فیصلہ کرے گی تو اس سے سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔