LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی: بلاول بھٹو پنجابی زبان کے فروغ کیلئے سکولوں، کالجوں میں تعلیم دی جائے: ایاز صادق کراچی میں سندھو دیش کے نعرے، کچھ ہوا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے: منعم ظفر مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری آزاد کشمیر: بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال

کراچی میں سندھو دیش کے نعرے، کچھ ہوا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے: منعم ظفر

Web Desk

29 November 2026

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے درمیان سیاسی بیانات کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں سانحہ ایڈمن سوسائٹی کے ریسکیو آپریشن، غیر قانونی تعمیرات اور سیاسی الزامات زیرِ بحث آئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے سانحہ ایڈمن سوسائٹی کے بعد ریسکیو آپریشن میں مبینہ تاخیر اور شہر میں غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کے مطابق واقعے کو 5 دن گزرنے کے باوجود ریسکیو کارروائی مکمل نہیں ہو سکی، اب تک 15 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 2 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

منعم ظفر خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تاریخی واقعات اور حالیہ نعروں سے متعلق دعوے کیے، اور کہا کہ ریلیوں میں لگائے جانے والے نعروں کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی پر عائد ہوگی۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے منعم ظفر خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحات پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق محمود آباد اور ایڈمن سوسائٹی کے واقعات پر سندھ حکومت اور ریسکیو ادارے آغاز سے ہی سرگرم رہے ہیں۔

سعدیہ جاوید نے جماعت اسلامی پر ماضی کے حوالے سے جوابی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور کسی بھی ناخوشگوار یا پاکستان مخالف نعرے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کا امن خراب کرنے یا نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔