نیشنل گیمز: ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Web Desk
8 December 2025
کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم 81.81 میٹر تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔
اس شاندار جیت پر ارشد ندیم نےگولڈ میڈل اپنے نام کیا جب کہ مقابلے میں واپڈا کے یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا جنہوں نے 70.77 میٹرو کی تھرو کی۔
دوسری جانب مقابلے میں پاکستان آرمی کے ابرار علی نے برانز میڈل جیتا جنہوں نے 67.68 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
بعد ازاں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز ہمارے نوجوان پلیئرز کیلئے کافی اہم ایونٹ ہے، انہی گیمز سے پاکستان کو آئندہ کیلیے ایتھلیٹ ملیں گے۔
ارشد ندیم کے مطابق یہاں بڑی تھرو کرنے کا فائدہ نہیں تھا، ہر ایونٹ میں مقابلے کے مطابق تھرو کرتا ہوں،اب انجری سے مکمل صحت یاب ہوچکا ہوں،اس وقت خود پر فوکس کیا ہوا ہے، نگاہیں اگلے اولمپک میں بھی گولڈ میڈل جیتنے پر ہے،ایونٹ میں ساتھ ساتھ دیگر پلیئر کو بھی گائیڈ کرتا رہا ۔
متعلقہ عنوانات
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
21 November 2026
آئی ایل ٹی 20 کا پانچواں سیزن کل سے شروع، بابراعظم اور شاداب خان مرکز نگاہ
20 November 2026
پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی، کوشال مینڈس
20 November 2026