LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جب تک عمران خان نہیں کہیں گے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے: جنید اکبر ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں اعظم نذیر تارڑ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا موٹر سائیکل کو گاڑی سے گھسیٹنے کا معاملہ، اہم انکشافات سامنے آگئے

کاسمیٹک پروسیجرز سے فطری خوبصورتی متاثر ہو سکتی ہے، نادیہ خان

Web Desk

24 June 2026

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے کاسمیٹک پروسیجرز اور فلرز کے چہرے پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اوقات یہ طریقۂ علاج چہرے کی فطری اور قدرتی خوبصورتی کو شدید متاثر کر سکتے ہیں۔ اپنے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران نادیہ خان کا کہنا تھا کہ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے سے پہلے بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ خدشہ لازمی موجود ہوتا ہے کہ کہیں ان کے چہرے پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

نادیہ خان نے بین الاقوامی سطح پر معروف بھارتی اداکاراؤں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں، تاہم ان کے بقول مبینہ کاسمیٹک پروسیجرز کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی میں واضح تبدیلی محسوس کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کاسمیٹک طریقۂ علاج کے بعد چہرہ اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آتا۔ نادیہ خان نے پروگرام میں سوال اٹھایا کہ کیا چہرے میں آنے والی اس مخصوص تبدیلی کو ‘پلو فیس’ (Pillow Face) کہا جاتا ہے؟

پروگرام میں موجود ماہرِ جمالیات (Aesthetic Expert) نے نادیہ خان کے سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے فلرز کے استعمال سے متعلق درج ذیل اہم حقائق سے پردہ اٹھایا چہرے کے ہر حصے میں فلرز کا اندھا دھند استعمال ضروری نہیں ہوتا۔ اگر ضرورت سے زیادہ فلرز استعمال کیے جائیں تو چہرے کے اصل خدوخال بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں اور چہرہ غیر فطری طور پر بڑا یا سوجا ہوا (پھولا ہوا) دکھائی دینے لگتا ہے۔چہرے کے ڈھیلے پن یا غیر متوازن ابھار کو صرف اور صرف فلرز کے ذریعے ہی مکمل طور پر درست نہیں کیا جا سکتا۔ فلرز کے ضرورت سے زیادہ اور غیر محتاط استعمال سے چہرے کی قدرتی بناوٹ اور مسکراہٹ میں مستقل یا نمایاں ترین تبدیلی آ سکتی ہے جسے طبی اصطلاح میں پلو فیس کہا جاتا ہے۔