مرتضیٰ وہاب کا کراچی کی ترقی اور سڑکوں کی تعمیر پر میڈیا ٹاک
Web Desk
20 December 2025
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر کی ترقی اور سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے واضح موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سڑکیں بلاک کر کے منافقانہ رویہ دکھا رہے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں کسی کے ذاتی مال نہیں اور جب شہر میں کاروائی ہوگی تو آنسو بہانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے نارتھ کراچی ٹاؤن میں اربوں روپے کے منصوبوں پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ اس کا جواب دیا جانا چاہیے۔
میئر نے شہریوں سے اپیل کی کہ تعصب اور تفریق کی باتیں ختم کریں اور سب مل کر شہر کی ترقی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاست گٹر کے ڈھکن یا بنیادی شہری سہولیات پر نہیں ہونی چاہیے۔
مرتضیٰ وہاب نے گلستان جوہر ایندڑ بائی پاس میں پیور بلاکس کی تنصیب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کم خرچ اور مضبوط تعمیراتی طریقہ ہے، جسے یورپ میں بھی عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
آخر میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو سب کو ڈاکو کہتے تھے، ان کا تکبر اب ختم ہو چکا ہے اور دنیا گول ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
3 October 2026
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026