LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک

وزارت خزانہ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری، معاشی استحکام برقرار مگر چیلنجز موجود

Web Desk

27 January 2026

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر معاشی استحکام برقرار رہا۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال 2025-26 میں ملکی معیشت کی رفتار برقرار رہنے کی توقع ہے جسے بہتر مالی نظم و ضبط نے سہارا دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ دسمبر میں مہنگائی 5.6 فیصد اور نومبر میں 6.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی قابو میں ہے اور بڑے پیمانے کی صنعتوں (LSM) کی نمو میں واضح بہتری آئی ہے، آئندہ مہینوں میں مزید بہتری کی امید ہے۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہیں، روپے کی قدر نسبتاً مستحکم رہی اور مالی نظم و ضبط کے باعث مالی اور پرائمری سرپلس حاصل ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جو عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل رہی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 43.3 فیصد کمی ہوئی اور اس کا حجم صرف 810 ملین ڈالر رہا۔ اسی دوران برآمدات میں 5 فیصد کمی سے حجم 15.5 ارب ڈالر تک محدود رہا جبکہ درآمدات 12.3 فیصد اضافے کے ساتھ 31 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

چھ ماہ میں ترسیلات زر 10.6 فیصد اضافے سے 19.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ڈالر کی قیمت میں 1.2 روپے اضافہ ہوا اور شرح تبادلہ 278.7 سے بڑھ کر 279.9 روپے تک پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پہلے پانچ ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6 فیصد اضافہ ہوا، پرائمری سرپلس 3651 ارب روپے جبکہ فسکل بیلنس 981 ارب روپے مثبت رہا۔ ایف بی آر ریونیو 9.5 فیصد اضافے سے 6160 ارب روپے جبکہ نان ٹیکس ریونیو 4.8 فیصد اضافے سے 3581 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر بڑھ کر 16.1 ارب ڈالر ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر کی مالیت 5.2 ارب ڈالر رہی۔ وزارت خزانہ کے مطابق معاشی گورننس اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں جن کا مقصد ادارہ جاتی استحکام اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔