LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر

Web Desk

4 October 2026

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے باوجود بعض اہم نکات پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چار گھنٹے طویل نشستوں میں دہشت گردی، لانگ مارچ، عمران خان کی جیل میں صورتحال، اور علاج معالجے جیسے اہم سیاسی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ لانگ مارچ کو پرامن اور جمہوری انداز میں اسلام آباد تک لایا جائے گا، جبکہ خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئین سے ماورا کسی بھی اقدام کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ متعدد اہم امور پر بات چیت کے باوجود الفاظ اور شرائط پر اتفاق نہ ہو سکا، جس کے باعث حکومت اور اپوزیشن کے موقف میں تاحال فرق موجود ہے۔ مذاکرات کے اگلے باقاعدہ سیشن کے وقت پر فی الحال اتفاق نہیں ہو سکا ہے، تاہم بیک ڈور رابطوں، فون اور واٹس ایپ کے ذریعے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا اور پیش رفت کی صورت میں اگلا اجلاس کل یا پرسوں ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق لانگ مارچ کو ملتوی یا منسوخ نہیں کیا گیا اور اس سے متعلق سابقہ فیصلہ بدستور برقرار ہے۔