LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

4 October 2026

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت خلوصِ نیت کے ساتھ چاہتی تھی کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں، تاہم فی الحال دونوں فریقین اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ بات چیت کا اگلا مرحلہ کب ہوگا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات میں ڈیڈلاک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کا مجوزہ لانگ مارچ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا، کیونکہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔

بیرسٹر گوہر نے متنبہ کیا کہ لانگ مارچ کی آڑ میں ایسے وفاقی اقدامات بالکل نہیں کیے جانے چاہئیں جن سے خیبر پختونخوا کے عوام میں نفرت، تقسیم یا تناؤ پیدا ہو، یا صوبے کے عوامی مینڈیٹ اور 18ویں ترمیم کے تحت خودمختاری کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ کا سیاسی جواب ایمرجنسی کے نفاذ یا گورنر راج کی شکل میں نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر طلال چوہدری نے اپنے ردِعمل میں دعویٰ کیا کہ مذاکرات میں متعدد سیاسی امور پر اتفاقِ رائے ہو چکا تھا لیکن خیبر پختونخوا حکومت کے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے انکار کے باعث بات چیت آگے نہ بڑھ سکی۔