LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور

چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال

Web Desk

4 October 2026

وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے انتظامی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نئے اور چھوٹے صوبے بنائے جانے چاہئیں تاکہ عوام اپنے نمائندوں کے ذریعے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں اور کارکردگی بہتر نہ ہونے کی صورت میں انہیں تبدیل کیا جا سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کو چھوٹا کرنے سے نہ صرف گورننس کے مسائل حل ہوں گے بلکہ عوام کی شفاف انداز میں نمائندگی بھی ممکن ہو سکے گی۔

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شہریوں تک ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی درحقیقت بہترین حکومت (گڈ گورننس) کا اصل معیار ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک بااختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف مضبوط، خود مختار اور مستحکم ادارے ہی ملک کو پائیدار معاشی و سماجی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔