اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
Web Desk
4 October 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ثالثوں کے ذریعے ایران کو کچھ نئی تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ جب تک اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت میں طے شدہ سات شرائط پوری نہیں کی جاتیں، آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا۔ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ وقت ضائع کرنے اور یکطرفہ مطالبات مسلط کرنے کا دور اب ختم ہو چکا ہے، اور ایران بیک وقت فوجی محاذ پر بھرپور طاقت کے ساتھ مقابلہ اور سفارتی سطح پر اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی سلامتی کے فیصلے امریکی حکام کی سوشل میڈیا پوسٹس یا بیانات کی بجائے دشمن کے عملی اقدامات کو دیکھ کر کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026
ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج
4 October 2026
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026
ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ
4 October 2026