افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
Web Desk
4 October 2026
افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمتی گروہوں کی کارروائیوں کے دائرہ کار میں مسلسل وسعت دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں ستمبر کے مہینے میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ (AUF) نے طالبان انتظامیہ کے خلاف مجموعی طور پر 68 کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں 102 طالبان اہلکار ہلاک اور 48 زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد صوبوں میں جاری ان کارروائیوں کے دوران طالبان کے عسکری ڈھانچے، سیکیورٹی چوکیوں، گاڑیوں اور انٹیلی جنس مراکز کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ (AUF)، نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) اور نیشنل اسلامک فرنٹ (NIF) کی حالیہ کارروائیوں میں طالبان کے مزید 23 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ مختلف اضلاع اور صوبوں میں آپریشنز بڑھانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان مزاحمتی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ طالبان حکومت کے عسکری و انٹیلی جنس انفراسٹرکچر کے خلاف کارروائیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026
ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ
4 October 2026
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا
4 October 2026
لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر
4 October 2026