لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ
Web Desk
4 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مجوزہ لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ان نشستوں کا بنیادی محور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگرتی ہوئی صورتِ حال اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات تھے۔
حکومتی موقف بیان کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم نے کہا کہ وفاق کا مطالبہ تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اور عملی کردار ادا کرے، تاہم اپوزیشن اس اہم معاملے پر تعاون کے لیے آمادہ نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی سہولت کے حوالے سے حکومت نے لچک کا مظاہرہ کیا لیکن دیگر بنیادی سیکیورٹی امور پر اتفاقِ رائے قائم نہ ہو سکا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن دہشت گردی کے خلاف تعاون پر تیار ہو تو مستقبل میں مذاکرات کے دروازے دوبارہ کھل سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026
ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ
4 October 2026
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا
4 October 2026
لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر
4 October 2026