سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
Web Desk
4 October 2026
اسپین میں مکانات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں، گراں قدر کرایوں اور سستے رہائشی مکانات کی شدید قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ میں تقریباً 70 ہزار افراد نے احتجاجی مارچ میں شرکت کی، جہاں مظاہرین نے گھروں کے بڑھتے کرایوں، جبرًا بے دخلی کے واقعات اور رہائشی بحران پر شدید غصے کا اظہار کیا۔
اسی دوران ویلنسیا شہر میں احتجاج شدید نوعیت اختیار کر گیا جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔ مظاہرین نے حکومت سے رہائشی بحران کے فوری و مستقل حل اور عام شہریوں کو سستے گھروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026