سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا
Web Desk
4 October 2026
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے بیان کے ذریعے آج سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ تفصیلی روٹ میپ جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق لانگ مارچ کا آغاز چار اکتوبر کو دوپہر ایک بجے گنڈی چوک، لکی مروت سے ہو رہا ہے، جہاں ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی و جنوبی وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے قافلے شامل ہوں گے اور رات کو کرک کے قریب پڑاؤ ڈالا جائے گا۔
روٹ میپ کے مطابق پانچ اکتوبر کو کرک سے روانگی کے بعد قافلہ رات کوہاٹ کے قریب قیام کرے گا، جبکہ چھ اکتوبر کو کوہاٹ، ہنگو، کرم اور اورکزئی کے عوام شامل ہوں گے اور متنی (پشاور) کے قریب رات گزاریں گے۔ سات اکتوبر کو خیبر اور پشاور کے اضلاع کے استقبالیہ قافلے شامل ہو کر رات چارسدہ انٹرچینج پر بسر کریں گے، اور آٹھ اکتوبر کو صوبے بھر سے تمام تر قافلے خیر آباد کے مقام پر جمع ہو کر آئندہ کا حتمی لائحہ عمل طے کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026
ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ
4 October 2026
لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ
4 October 2026