LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ

Web Desk

4 October 2026

وفاقی حکومت کے رہنما اور مشیر رانا ثناء اللہ نے گفتگو کے حوالے سے حکومتی نقطہ نظر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے ساتھ مذاکرات کا بنیادی مرکز خیبر پختونخوا کے حالات اور امن و امان کی صورتحال تھی۔ ہمارا اہم مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرے، لیکن پی ٹی آئی قیادت اس معاملے پر تعاون کے لیے کسی صورت تیار نہیں ہوئی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں اور سہولیات کا معاملہ ثانوی تھا جس پر حکومت نے پہلے ہی رضا مندی ظاہر کر دی تھی، تاہم دہشت گردی جیسے اہم ترین قومی معاملے پر صوبائی حکومت کا انکاری رویہ سامنے آیا۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو کسی بھی قیمت پر اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر اپوزیشن دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں تعاون پر آمادہ ہوتی ہے تو مذاکرات کے راستے کھلے رہیں گے۔