LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

مومنہ اقبال کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل، ایڈٹ شدہ یا پھر حقیقت؟

Web Desk

4 June 2026

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، تاہم اسی دوران اداکارہ کے برائیڈل میک اوور (عروسی میک اپ) کی ایک مبینہ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس مختصر ویڈیو کے حوالے سے بعض صارفین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ میک اپ کرواتے ہوئے سگریٹ نوشی (Smoking) کر رہی ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد جہاں انٹرنیٹ صارفین دو دھڑوں میں تقسیم نظر آ رہے ہیں،  اس پر ملا جلا ردعمل بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سگریٹ نوشی کے مبینہ دعوے پر بڑی تعداد میں صارفین اور مداحوں نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے اسے ان کا ذاتی انتخاب قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “سگریٹ نوشی کسی بھی خاتون کے کردار کو جانچنے کا معیار نہیں ہو سکتی، البتہ صحت کے نقطہ نظر سے اس کے منفی اثرات ضرور مرتب ہوتے ہیں۔” دیگر صارفین نے معاشرتی رویوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کی سگریٹ نوشی کو تو ان کی ذاتی پسند سمجھ کر قبول کر لیا جاتا ہے، اس لیے خواتین کے معاملے میں ایسا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔بیشتر کمنٹس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی انسان کی نجی عادات یا فیصلوں کو غیر ضروری طور پر تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور لوگوں کو دوسروں کی ذاتی زندگیوں میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنی زندگیوں پر توجہ دینی چاہیے۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا کے ایک بڑے حلقے نے اس ویڈیو کی اصل سچائی پر ہی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیںمتعدد صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو سو فیصد اصلی نہیں ہے بلکہ یہ ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کردہ ڈیپ فیک یا پھر جدید سافٹ ویئرز سے ایڈٹ شدہ ہو سکتی ہے۔

بعض باریک بین صارفین نے ویڈیو کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ جس چیز کو ناقدین کی جانب سے ‘سگریٹ’ قرار دے کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وہ درحقیقت میک اپ کے دوران چہرے پر استعمال ہونے والا کوئی عام میک اپ برش یا کوئی دوسرا کاسمیٹک ٹول (Cosmetic Tool) ہے جسے دیکھنے میں غلط فہمی ہوئی۔

واضح رہے کہ اس تمام تر سوشل میڈیا ہائپ اور وائرل تنازع کے باوجود ابھی تک اس ویڈیو کی صداقت کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے، جبکہ خود اداکارہ مومنہ اقبال یا ان کی ٹیم کی جانب سے بھی اس حساس معاملے پر تاحال کوئی تردیدی یا تائیدی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔