LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور آج روم میں ہو گا سعودی ولی عہد اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ پاکستان اور اسپین کا تعلیم، زراعت، کھیل اور انسانی ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اداکارہ مومنہ اقبال نے خاموشی سے نکاح کرلیا

Web Desk

26 May 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی دلکش اور معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور قیاس آرائیوں کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ اداکارہ کے قریبی ساتھی حمزہ حبیب نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ وہ اور مومنہ اقبال اب صرف منگیتر نہیں بلکہ باقاعدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔

یہ اہم ترین پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب حمزہ حبیب ایک مقدمے کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسرت کا اظہار کیا اور بتایا:

“الحمدللہ! ہمارا نکاح دو روز قبل ہوچکا ہے۔ مومنہ اقبال اب میری منگیتر نہیں بلکہ قانونی طور پر میری اہلیہ ہیں، اور میں اپنی بیوی کے تحفظ اور عزت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوں۔”

شادی کی خوشخبری کے ساتھ ہی حمزہ حبیب کو قانونی محاذ پر بھی بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ جھنگ پولیس نے ثاقب چڈھر نامی شخص کی مدعیت میں حمزہ حبیب کے خلاف مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ حبیب نے جھنگ پولیس کے مقدمے کو سراسر سیاسی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا:

“مجھ پر اس شادی کو روکنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا گیا۔ ثاقب چڈھر نے مجھ سے رابطہ کیا تھا اور پیشکش کی تھی کہ اگر میں مومنہ اقبال سے علیحدگی اختیار کر لوں تو مجھے بھاری مالی فائدہ دیا جائے گا، جسے میں نے یکسر مسترد کر دیا۔”

انہوں نے مزید جذباتی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ “مومنہ میری عزت ہے، وہ میری بیوی ہے اور میری شیرنی ہے۔” حمزہ حبیب کے اس جرات مندانہ بیان اور اچانک نکاح کی خبر نے شوبز دنیا اور سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں مداحوں کی جانب سے نئی نویلی جوڑی کے لیے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔