مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی نے سیاسی شخصیت کو طلب کرلیا
Web Desk
21 May 2026
معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے آن لائن ہراسانی اور سائبر بُلنگ کے سنگین الزامات سامنے آنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ مومنہ اقبال کی باضابطہ درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے قانون کے مطابق ایکشن لیتے ہوئے رکنِ صوبائی اسمبلی (MPA) ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، این سی سی آئی اے نے دونوں بااثر شخصیات کو کل یعنی 22 مئی بروز جمعہ کو ادارے کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ایک عرصے سے مذکورہ سیاسی شخصیت اور ان کی فیملی کی جانب سے آن لائن ہراسانی، بدنام کرنے کی مہم (Cyberbullying)، شدید ذہنی دباؤ اور جان سے مارنے کی سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔
اس سے قبل، اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تفصیلی اور دردناک سٹوری شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس ہراسانی کے خلاف متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے (FIA) اور پنجاب پولیس کو تحریری شکایات درج کروا چکی ہیں، لیکن ملزمان کے مبینہ سیاسی اثر و رسوخ اور دباؤ کے باعث کوئی مناسب قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ ان کے مطابق، دباؤ کی وجہ سے انصاف فراہم کرنے کے بجائے خود ان کی حوصلہ شکنی کی گئی، جس کے باعث ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہے۔
مومنہ اقبال نے اپنی وائرل پوسٹ میں اعلیٰ عدلیہ، اہم سرکاری دفاتر، نیوز چینلز اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکا جائے اور اس حساس معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ان کی فیملی کو فوری جانی تحفظ فراہم کیا جائے۔
اداکارہ کی یہ پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا اور شوبز برادری سمیت ہزاروں صارفین نے اداکارہ کے حق میں مہم چلاتے ہوئے حکومت سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ عوامی دباؤ اور درخواست کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اب این سی سی آئی اے نے باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد اب تمام تر نظریں کل ہونے والی پیشی اور اس کیس کے مستقبل کے رخ پر لگی ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا
5 August 2026
شادی کی تصاویر کیوں چھپائیں؟ نمرہ خان نے مداحوں کو جواب دے دیا
5 August 2026
بھارتی اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں چل بسے
4 August 2026
کنگنا رناوت کا بغیر نام لیے سوناکشی سنہا پر وار؛ لباس اور بات چیت کے انداز کو ’جیب کترا‘ قرار دے دیا
4 August 2026
حفیظ طاہر ’عینک والا جن‘ کا اینیمیٹڈ ورژن بنانے پر ناراض، کارروائی کا عندیہ
4 August 2026
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
3 August 2026
’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘، ٹام ہالینڈ کی شاندار واپسی، باکس آفس پر سپر ہیرو کا راج برقرار
3 August 2026
اداکارہ اقرا عزیز نے بیٹی کا چہرہ پہلی بار دکھا دیا، تصاویر وائرل
3 August 2026