آزاد کشمیر: بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
Web Desk
29 November 2026
آزاد جموں و کشمیر میں دہشت گردی، شرپسندی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی حقیقت رفتہ رفتہ سامنے آ رہی ہے، جبکہ بیرونِ ملک سرپرستوں اور شرپسندوں کے گٹھ جوڑ سے اسلحہ اور مالی وسائل کی فراہمی سے متعلق دعوے بھی زیرِ بحث ہیں۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی 16 ستمبر 2026 کی پریس کانفرنس میں مبینہ طور پر اسلحہ سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کا ذکر کر چکے ہیں، اور ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بعد محاذ آرائی کے عزائم مسلح گروہ کی گرفتاری کے بعد واضح ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق خطے میں بدامنی پھیلانے اور عوامی حقوق کے نام پر شہریوں کو گمراہ کرنے کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں، تاہم آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے تخریبی سرگرمیوں اور کشیدگی کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران ریاست کا ماحول خراب کرنے، اسٹیجز سے غیر مناسب زبان کے استعمال اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے رویوں کی عوامی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔ شہریوں کے مطابق عوامی مفاد کے بجائے انتشار پھیلانے اور ذاتی یا بیرونی مفادات کو فروغ دینے والے عناصر کی حقیقت واضح ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں سندھو دیش کے نعرے، کچھ ہوا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے: منعم ظفر
29 November 2026
مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری
29 November 2026
اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال
29 November 2026
ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ
29 November 2026
کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب
29 November 2026
خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید
29 November 2026
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
29 November 2026
صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت
29 November 2026