ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ
Web Desk
29 November 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ایک سال کے دوران فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے 27 نومبر 2026 تک کی تازہ ترین ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ (اے ٹی ایل) جاری کر دی ہے، جو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 64 لاکھ 10 ہزار تھی، جو ایک سال میں بڑھ کر 80 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اس طرح ایک سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 16 لاکھ 2 ہزار کا اضافہ سامنے آیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق جاری کردہ فہرست میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے فعال ٹیکس دہندگان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 181 اے کے تحت ٹیکس دہندگان کے نام ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کیے جاتے ہیں، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست کو بھی اے ٹی ایل کے مساوی حیثیت حاصل ہے۔
متعلقہ عنوانات
مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری
29 November 2026
آزاد کشمیر: بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
29 November 2026
اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال
29 November 2026
کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب
29 November 2026
خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید
29 November 2026
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
29 November 2026
صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت
29 November 2026
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز
29 November 2026