LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

گلہری کی شرارتوں نے نوجوان کو ’’ڈزنی پرنسز‘‘ بنادیا

Web Desk

2 December 2025

انسٹاگرام صارف دیوانش بروآ کی جانب سے شیئر کی گئی اس دل موہ لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب متاثر کیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی ننھی گلہری نہ صرف انسان کے قریب آنے سے نہیں ہچکچائی بلکہ بےحد اعتماد کے ساتھ پورے منظر کی ’ہیروئن‘ بن گئی۔

ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوانش اپنے سرخ ٹفن کے ساتھ آرام سے بیٹھا ہے، لیکن ٹفن کھولنے سے پہلے ہی ایک چھوٹی سی گلہری پھرتی سے اس کے گھٹنوں تک آپہنچتی ہے، گویا کہ وہ روز کی مہمان ہو۔دیوانش اسے دور کرنے کے بجائے اُس کے ساتھ کھیل میں شریک ہوجاتا ہے اور آرام سے اپنا ٹفن کھولتا ہے، جبکہ گلہری پوری دلچسپی سے ہر حرکت کا معائنہ کرتی رہتی ہے۔ جیسے ہی وہ کھانا باہر نکالتا ہے، گلہری مزید قریب ہوجاتی ہے جیسے کھانا نکالنے میں مدد کررہی ہو۔آخرکار دیوانش تھوڑی سی روٹی توڑ کر اُسے پیش کرتا ہے اور گلہری بلا خوف اس کے ہاتھ سے نوالہ پکڑتی ہے اور مزے سے وہیں بیٹھ کر کھانے لگتی ہے، جیسے دونوں برسوں سے ایک ساتھ لنچ کر رہے ہوں۔