LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا میں اہم عہدہ مل گیا

Web Desk

18 December 2025

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کی ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرری کردی گئی۔

ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی تقرری پاکستان کے لیے سفارتی اور کھیلوں کے میدان میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ سیدہ آمنہ بتول اس وقت تک فیفا کی مختلف کمیٹیوں میں پاکستان کی واحد نمائندہ ہیں۔

تاریخی تقرری فیفا کی جانب سے پاکستان کی ادارہ جاتی سمت پر اعتماد کی تجدید، عالمی فٹ بال گورننس میں پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کے اعتراف کی علامت ہے، تقرری موجودہ حکومت کی فٹبال کے لیے مسلسل اور سنجیدہ کوششوں کا واضح ثمر ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے فٹبال کو ایک آزاد، شفاف اور میرٹ پر مبنی کھیل کے طور پر فروغ دینے کے لیے واضح سیاسی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے حال ہی میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ایک خودمختار اور شفاف فٹبال فیڈریشن، ملک گیر فٹبال کی ترقی، اور بین الاقوامی فٹبال ایونٹس کی میزبانی کے عزم کی توثیق کی گئی۔