LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

دنیا کے بڑے کنٹینر جہازوں میں شامل MSC ERICA کراچی پورٹ پہنچ گیا

Web Desk

13 July 2026

دنیا کے سب سے بڑے میگا کنٹینر بحری جہازوں میں شمار ہونے والا ‘MSC ERICA’ کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے، جس کی آمد نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) انتہائی بڑے جہازوں کو محفوظ طریقے سے سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق، 398.5 میٹر طویل اور 59 میٹر چوڑے اس عظیم الجثہ جہاز کی گنجائش 20 ہزار ٹی ای یوز (TEUs) ہے، جب کہ اس کا گراس ٹنیج 1 لاکھ 94 ہزار 308 میٹرک ٹن ہے۔ کراچی پورٹ پر قیام کے دوران اس میگا جہاز سے 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی جائے گی، جس کے بعد یہ اپنی اگلی منزل دالیان (چین) کے لیے روانہ ہو جائے گا۔ جہاز کے کپتان (ماسٹر) نے کے پی ٹی پائلٹس کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، محفوظ رہنمائی اور شاندار مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کراچی پورٹ کو خطے کی بہترین اور محفوظ ترین بندرگاہوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔