LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق

کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ

Web Desk

2 November 2025

عموماً کہاچجاتا ہے کہ کنوارا شخص آزاد منش زندگی گزارتا ہے، اس کی زندگی میں پریشانیاں کم ہوتی ہیں وہ اپنی زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں مگر نئی تحقیق میں تو شادی شدہ افراد کو ہی خوش تسلیم کیا گیا ہے۔ ایک مشہور مقولہ ہے کہ ’شادی ایک ایسا لڈو ہے جسے کھانے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کھانے والا بھی‘، تو عموماً نوجوان یہی دعویٰ کرتے ہیں کہ ’جب پچھتانا ہی ہے تو کیوں نہ شادی کا لڈو کھا کر ہی پچھتا لیا جائے‘، کنوارے افراد جنہیں اکثر شادی شدہ افراد خوش نصیب قرار دیتے ہیں مگر مگر حقیقت تو یہ ہے کہ شادی شدہ جوڑے کنوارے افراد کے مقابلے میں زندگی میں زیادہ خوش باش ہوتے ہیں، یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی۔
تفصیلات کے مطابق جرنل Evolutionary Psychological Science میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار 338 افراد کو شامل کیا گیا تھا، تحقیق میں دیکھا گیا کہ شادی سے لوگوں کی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس مقصد کے لیے شادی کے تعلق اور جذباتی صحت کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا، تحقیق کے لیے 6 ہزار 338 افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ ان مین سے ایک گروپ وہ تھا جس میں شادی شدہ جوڑے شامل تھے، دوسرا گروپ کنواروں کا تھا جو کنوارے رہنے کو ترجیح دے رہے تھے جب کہ تیسرا گروپ ان افراد پر مشتمل تھا جو شادی تو کرنا چاہتے تھے مگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، محققین کی جانب سے ان افراد کی جذباتی صحت، زندگی پر اطمینان، خوشی اور امید وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔