LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی

گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل

Web Desk

9 August 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل، منسوخ شدہ لائسنسز کی عدم بحالی اور اضافی ٹیکسز کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث ملک بھر کے ٹرانسپورٹ اڈوں سے مال بردار گاڑیوں کی روانگی مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ٹرانسپورٹ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کے حساب سے ہیر پھیر نے ٹرانسپورٹ کے کاروبار کو تباہ کر دیا ہے، جس سے کرائے طے کرنا اور سپلائی چین کو جاری رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔

ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے حکومت کے سامنے درج ذیل بنیادی مطالبات رکھے ہیں:

  1. قیمتوں کے روزانہ ردوبدل کا خاتمہ: پٹرول اور ڈیزل کی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں تغیر کو فوری ختم کیا جائے۔

  2. لائسنسز کی بحالی: منسوخ کیے گئے 7 ہزار 500 گاڑیوں کے روٹ لائسنسز کو فوری بحال کیا جائے۔

  3. ٹیکسز و جرمانوں میں کمی: اضافی ٹیکسز، بھاری ٹریفک جرمانوں اور سخت ٹریفک قوانین کا خاتمہ کیا جائے۔

ہڑتال طویل ہونے سے ملک بھر کی منڈیوں، صنعتی مراکز اور پورٹس سے خام مال اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کا نظام شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک تمام مطالبات باقاعدہ تسلیم نہیں کیے جاتے، ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔