آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
Web Desk
9 August 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیرِ اہتمام ‘سمر انٹرن شپ پروگرام 2026ء’ کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز پر 6150 سے زائد طلبا و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کے سلسلے میں سابق مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے انٹرنشپ میں شریک طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں انہوں نے قومی سلامتی، ملکی معیشت اور تعمیرِ ملت میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ دنیا کے تمام ترقی یافتہ معاشروں میں سب سے مشترکہ اور اہم عنصر ان کی نوجوان نسل کا مثبت کردار، بلند حوصلہ اور قومی دھارے میں مؤثر شمولیت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جامع قومی سلامتی کا حقیقی تصور صرف سرحدوں کی حفاظت تک محدود نہیں بلکہ ہر شہری کا تحفظ، عزت، سلامتی اور معاشی خوشحالی کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روشن اور مستحکم مستقبل یہاں کے نوجوانوں کی جدید سوچ، قابلیت، محنت اور بلند عزم سے ہی ممکن ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر معید یوسف نے طلبا و طالبات کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات بھی دیے، جبکہ شرکا نے اس پروگرام کو طلبہ کی فکری و علمی تربیت کے لیے بہترین اقدام قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026