اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم
Web Desk
9 August 2026
حکومتِ بلوچستان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد پیدا ہونے والے افسوسناک واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے اسماء جتک کو مبینہ دھمکیوں اور ان کے والد کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایک باقاعدہ انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کمشنر قلات ڈویژن کو انکوائری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈپٹی کمشنر حب، ڈپٹی کمشنر آواران اور ایس پی حب شامل ہیں، جبکہ ایس پی حب کو کمیٹی کے سیکرٹری کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف حساس و تحقیقاتی اداروں کے نمائندے بھی اس کمیٹی کی معاونت کریں گے تاکہ واقعے کے تمام تناظر اور پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ اور باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔ یہ تحقیقاتی کمیٹی اسماء جتک کو دی جانے والی دھمکیوں، ان کے اہل خانہ کے ساتھ پیش آنے والے سانحے اور اس سے جڑے دیگر تمام معاملے کی تفصیلی تحقیقات مکمل کر کے 15 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ حکومتِ بلوچستان کو پیش کرنے کی پابند ہوگی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسماء جتک نے اپنے ہاتھ میں قرآن پاک اٹھا کر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی اور اپنے خاندان کی سیکیورٹی کی اپیل کی تھی، تاہم اس ویڈیو کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کے والد کو قتل کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026