LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور

مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال

Web Desk

9 August 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں علاقے میں جاری ترقیاتی اسکیموں، سیاسی امور اور عوامی فلاحی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کرنے والے ارکانِ اسمبلی میں محمد یوسف کسیلہ، ملک نوشیر انجم لنگڑیال، میاں محمد ثاقب خورشید اور محمد نعیم اختر خان بھابھہ شامل تھے۔ ارکانِ اسمبلی نے پانچ دہائیوں سے خستہ حال اور سنگل روڈ وہاڑی ملتان روڈ کو شاندار دو رویہ ایکسپریس وے میں تبدیل کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور اسے خطے کا گیم چینجر پروجیکٹ قرار دیا۔ اس کے علاوہ وہاڑی، بورے والا اور ٹبہ سلطان پور میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز بالخصوص طلبہ، خواتین اور بزرگوں کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے پر حکومت کے اقدام کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کا جذبہ انہیں اپنے قائد محمد نواز شریف سے ورثے میں ملا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کا کلچر متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ، ہونہار اسکالرشپ، لیپ ٹاپ اسکیماں اور مون سون کے لیے نکاسیٔ آب کے جدید سسٹمز کے ذریعے جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔