محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
Web Desk
9 August 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا اچانک دورہ کیا اور مسافروں کی روانگی و آمد کے لیے قائم امیگریشن پراسیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، عملے سے مراحل کی تفصیلات دریافت کیں اور وہاں موجود مسافروں سے ان کو درپیش وقت اور مسائل کے بارے میں براہِ راست بات چیت کی۔ مسافروں کی جانب سے امیگریشن عمل میں 30 منٹ سے زائد وقت لگنے اور تاخیر کی شکایت پر وزیرِ داخلہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایئرپورٹ انتظامیہ کو تمام کاؤنٹرز اوپن رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی تاکہ امیگریشن کا عمل تیز تر ہو سکے اور شہریوں کی بلاوجہ خواری ختم ہو۔
دورے کے دوران ایک مسافر نے وزیرِ داخلہ سے ایجنٹ کی جانب سے رقم بٹورنے کی شکایت کی، جس پر محسن نقوی نے موقع پر ہی نوٹس لیتے ہوئے معاملہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سپرد کر دیا اور ملوث ایجنٹ کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو واضح ہدایات جاری کیں کہ نامکمل یا جعلی سفری دستاویزات پر کسی بھی شخص کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے، تاہم مکمل اور درست دستاویزات کے حامل عام مسافروں کو کسی صورت نہ روکا جائے اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔
متعلقہ عنوانات
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی
12 October 2026