LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم

Web Desk

9 August 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ افغان حکومت بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالے اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے مکہ میں ہونے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ امت مسلمہ کے اتحاد کی جانب پہلا مثبت قدم ہے اور اس معاہدے میں ایران کو بھی جلد شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے روزگار کی فراہمی اور انڈسٹریز کا قیام ضروری ہے، حکومت کو چاہیے کہ افغان حکومت کے ساتھ ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر بات چیت کر کے حالات میں بہتری لائے۔

امیر جماعت اسلامی نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کے بھاری بلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبات پیش کیے:حکومت عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد وصول کر چکی ہے جس سے اپنے اخراجات اور کرپشن کو چھپایا جاتا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے اور تمام پٹرولیم لیوی فی الفور ختم کی جائے۔ فارم 47 کی حکومت کی مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اگست میں چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دیے جائیں گے۔انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں اور عوام سے جماعت اسلامی کے احتجاجی تحریک اور دھرنوں میں ساتھ دینے کی اپیل کی تاکہ عوامی مفاد کی جنگ جیتی جا سکے۔