LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے

Web Desk

9 August 2026

کوسوو کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والی رکنِ پارلیمنٹ نے قائم مقام وزیراعظم البین کُرتی (Albin Kurti) پر انڈے پھینک دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘الائنس پارٹی’ کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ ٹائم کادریجاج (Time Kadrijaj) نے ایوان کے اندر قائم مقام وزیراعظم کی جانب ایک کے بعد ایک چار انڈے پھینکے اور ان کے خلاف ‘شیم شیم’ کے نعرے لگائے۔

یہ ہنگامہ آرائی اس وقت پیش آئی جب قائم مقام وزیراعظم البین کُرتی نے ایوان میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں لانے کے لیے مزید وقت مانگا۔ یاد رہے کہ جون میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد سے کوسوو کی پارلیمنٹ تاحال نیا اسپیکر منتخب کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا موقف تھا کہ آئینی عدالت کی جانب سے اسپیکر کے انتخاب کے لیے دی گئی حتمی ڈیڈ لائن پہلے ہی ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد پارلیمنٹ کے اس سیشن کی انعقاد کی کوئی قانون اور آئینی حیثیت نہیں بچتی۔