LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سفیر سید حیدر شاہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو اسناد سفارت پیش کر دیں امریکی پیغامات سے ثابت ہوا حالیہ جنگ میں واشنگٹن نے ایرانی فتح تسلیم کر لی: محمد رضا عارف امریکا ایران کیخلاف جنگ کے ذریعے عالمی معیشت میں خلل ڈال رہا ہے: علی باقری کنی ایران نے افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد کر دیا آبنائے ہرمز بحران: ترک صدر کا متبادل تجارتی راستے بنانے پر زور ڈی آئی خان: شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف مریم نواز کا چودھری سالک کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان چائلڈ پورنوگرافی اور کم عمر بچوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو ملزم گرفتار پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ کیلئے ڈاکٹر عشرت نے انقلابی اقدامات کیے: وزیر خزانہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید نیویارک میں انتخابات کے دوران تکنیکی خرابی، 7 لاکھ ووٹرز مشکلات کا شکار جھوٹے الزام لگانا عاجزی اور جواب دینا تکبر ہے؟ مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پر پلٹ وار امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا: ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات انتخابی اصلاحات کی کمیٹی میں اتحادیوں کی نمائندگی کا معاملہ حکومت کیلئے چیلنج بن گیا

سفیر سید حیدر شاہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو اسناد سفارت پیش کر دیں

Web Desk

3 November 2026

اقوامِ متحدہ (UN) میں پاکستان کے نو تعینات کردہ مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے اقوامِ متحدہ کے نیویارک ہیڈکوارٹرز میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات کی اور انہیں باضابطہ طور پر اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں۔

ملاقات کے دوران سفیر سید حیدر شاہ نے وزیراعظم پاکستان اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے خصوصی پیغامات پہنچائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر سید حیدر شاہ نے کثیرالجہتی (Multilateralism) نظام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور اقوامِ متحدہ کے منشور میں درج مقاصد، انسانی حقوق کی فراہمی اور بنیادی اصولوں کی مکمل پاسداری کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقیاتی اہداف اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقوامِ متحدہ کی تمام تر عالمی کاوشوں کے ساتھ پوری طرح سے وابستہ ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نئے پاکستانی مستقل مندوب کو خوش آمدید کہتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے تاریخی اور مثبت کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی امن مشنز اور سفارتی محاذ پر عالمی ادارے میں پاکستان کی فعال، تعمیری اور مثبت خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا