امریکا ایران کیخلاف جنگ کے ذریعے عالمی معیشت میں خلل ڈال رہا ہے: علی باقری کنی
Web Desk
3 November 2026
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ میں بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ علی باقری کنی نے امریکہ پر سخت الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف بلاجواز جنگ اور عسکری اقدامات کے ذریعے عالمی معیشت اور تجارتی نظام میں شدید خلل ڈالنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ (IRNA) کے مطابق، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی باقری کنی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ تمام اقدامات اس کی روایتی جارحانہ پالیسیوں اور سامراجی بالادستی پسند فطرت کی کھلی عکاسی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اختیار کی گئی امریکہ کی جارحانہ پالیسی نہ صرف مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے، بلکہ اس کے اثرات عالمی معیشت، بین الاقوامی توانائی کی منڈیوں اور عالمی تجارتی نظام پر بھی انتہائی منفی انداز میں مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال، ایران پر امریکی حملوں اور باہمی اسٹریٹجک تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
متعلقہ عنوانات
سفیر سید حیدر شاہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو اسناد سفارت پیش کر دیں
3 November 2026
امریکی پیغامات سے ثابت ہوا حالیہ جنگ میں واشنگٹن نے ایرانی فتح تسلیم کر لی: محمد رضا عارف
3 November 2026
ایران نے افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد کر دیا
3 November 2026
آبنائے ہرمز بحران: ترک صدر کا متبادل تجارتی راستے بنانے پر زور
3 November 2026
ڈی آئی خان: شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف
3 November 2026
مریم نواز کا چودھری سالک کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان
3 November 2026
چائلڈ پورنوگرافی اور کم عمر بچوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو ملزم گرفتار
3 November 2026
پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ کیلئے ڈاکٹر عشرت نے انقلابی اقدامات کیے: وزیر خزانہ
3 November 2026