چائلڈ پورنوگرافی اور کم عمر بچوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو ملزم گرفتار
Web Desk
3 November 2026
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے راولپنڈی اور اٹک میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی، آن لائن بلیک میلنگ اور کم عمر بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹک میں کی گئی کارروائی کے دوران ایک سرکاری ادارے کے سینیٹری ورکر کو گرفتار کیا گیا، جس نے متعدد کم عمر لڑکوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کر کے ان کی ویڈیوز تیار کر رکھی تھیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم آن لائن گیمز کھیلنے والے کم عمر بچوں کو مالی لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساتا تھا اور مقروض ہونے والے بچوں کا جنسی استحصال کر کے ان کی ویڈیوز بنا لیتا تھا، جن کے ذریعے بعد میں انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔ سائبر کرائم ایجنسی نے بلیک میلنگ کا شکار بننے والے پانچ بچوں کی باضابطہ شناخت کر لی ہے، جبکہ ملزم کی جانب سے یہ نازیبا ویڈیوز ڈارک ویب (Dark Web) پر فروخت کیے جانے کے شبے میں بھی وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب، راولپنڈی میں این سی سی آئی اے نے 14 سالہ لڑکی کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ایک فعال گروہ کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گروہ کم عمر لڑکوں پر مشتمل تھا، جنہوں نے ’ہیپی موڈ‘ (Happy Mode) کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ بنا رکھا تھا جس کے ذریعے مواد پھیلایا جاتا تھا۔ کارروائی کے دوران دو مرکزی ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں، جن کا تکنیکی اور فرانزک آڈٹ جاری ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہو گا
4 November 2026
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 نافذ: بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ
4 November 2026
ای سی سی نے اربوں روپے کے دفاعی اورآبی منصوبوں کی منظوری دے دی
4 November 2026
اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو
4 November 2026
اسحاق ڈار کا پاکستان کی آبی سلامتی، قانونی، سفارتی اور تکنیکی امور کا جائزہ
4 November 2026
امن و امان کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے: فیصل کریم کنڈی
4 November 2026
ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کا قانونی طور پر قبضہ حاصل کر لیا: محسن نقوی
4 November 2026
سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے: وزیر خزانہ
4 November 2026