جوا ایپ تشہیر کیس, ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کنفرم
Web Desk
30 June 2026
لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جوئے کی ایپلی کیشن (Gambling App) کی مبینہ تشہیر کرنے کے مقدمے میں معروف یوٹیوبر ‘ڈکی بھائی’ (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت مستقل (کنفرم) کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے عروب جتوئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستِ ضمانت پر دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد یہ محفوظ فیصلہ سنایا اور ملزمہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوئے کی ایپ کی تشہیر اور فروغ دینے کے الزام میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کر رکھا تھا، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026