LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ایران پر حملے: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال عراق سے امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد انخلا شروع برطانیہ کی امریکا کے زیر استعمال ایئربیس پر دہشتگردی کے شواہد نہ ملنے کی تصدیق انتظامی یونٹس بنانے کی ہماری بات 12 سال بعد سب کو سمجھ آ گئی: علی خورشیدی پاکستان قبائل موومنٹ کی نئے انتظامی یونٹس بارے ایم کیو ایم کے مؤقف کی حمایت انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز، عدم ادائیگی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

بھارتی اداکارہ نے اپنے گھر سے دوست کی لاش ملنے کے بعد پہلا بیان دے دیا

Web Desk

29 June 2026

بھارتی اداکارہ، ماڈل اور سابق بگ باس کناڈا کی شریکِ مقابلہ کرشی تھاپندا نے اپنے بنگلورو میں واقع گھر سے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت ویشاک کی لاش ملنے کے چند روز بعد پہلی بار خاموشی توڑ دی ہے۔ اداکارہ نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ اس افسوسناک واقعے پر بے بنیاد قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک انتہائی جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ زندگی میں ایسا دردناک وقت آئے گا جب انہیں کسی سانحے پر یوں عوامی وضاحت دینا پڑے گی۔ کرشی کے مطابق وہ ذہنی طور پر اس کیفیت میں نہیں تھیں اور نہ ہی ان میں اتنی ہمت تھی کہ اس بڑے دکھ کو الفاظ میں بیان کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابتدا میں انہوں نے خاموش رہنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن سوشل میڈیا پر مسلسل گردش کرنے والی افواہوں اور دونوں خاندانوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ نے انہیں حقیقت بیان کرنے پر مجبور کر دیا۔ اپنے قریبی دوست ویشاک کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ایسے انسان کو کھو دیا ہے جو میرے دل کے بے حد قریب تھا۔ ویشاک ہمیشہ ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے، میرا خیال رکھا اور ہر قدم پر میری حفاظت کی۔ ان کی ناگہانی جدائی نے میری زندگی میں ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جسے کبھی پُر نہیں کیا جا سکتا۔ کریشی تھاپندا نے اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے والے دوستوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ اس سانحے میں صرف وہی غمزدہ نہیں بلکہ ایک خاندان نے اپنا بیٹا اور کئی دوستوں نے اپنا انتہائی قریبی ساتھی کھو دیا ہے۔ اپنے بیان کے اختتام پر اداکارہ نے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ ویشاک کو سکون سے ابدی آرام کرنے دیا جائے اور ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں کو اس کڑے وقت میں غم منانے کے لیے رازداری (پرائیویسی) اور احترام فراہم کیا جائے۔