خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی پر نامناسب لباس میں ڈانس ویڈیوز بنانے پر تنقید
Web Desk
6 November 2026
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور مصنف خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر حجاب خلیل کے لباس اور ڈانس ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر، جنہوں نے پاکستان کے متعدد مقبول ترین ڈرامے تحریر کیے ہیں، اپنے تحریری کام اور خواتین کے حوالے سے دیئے گئے سخت بیانات اور موقف کے باعث اکثر متنازع رہے ہیں۔ وہ ماضی میں معروف اداکارہ صبا قمر سمیت دیگر فنکاروں کے لباس اور انداز پر علانیہ تنقید کرتے رہے ہیں۔ دوسری جانب ان کی بیٹی حجاب خلیل انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر ایک الگ شناخت بنا رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کی کچھ ڈانس ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں وہ ایسے مغربی لباس میں نظر آئیں جس پر صارفین نے اعتراض اٹھایا۔
ان ویڈیوز کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے حجاب خلیل کے ذاتی انتخاب کو ان کے والد کے ماضی کے بیانات سے جوڑنا شروع کر دیا۔ متعدد صارفین نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر جو دوسری خواتین کو اخلاقیات اور لباس کے حوالے سے ہدایات دیتے ہیں، انہیں پہلے اپنے گھر کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ بعض صارفین نے صبا قمر پر کی گئی ان کی سابقہ تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ورلڈ کلچر فیسٹیول: امریکی موسیقاروں کی میوزک اور پولش آرٹسٹ کی فائن آرٹس ورکشاپ
6 November 2026
رسل برانڈ زیادتی اور جنسی ہراسانی کے مقدمے میں مجرم قرار
6 November 2026
اداکارہ سارہ خان نے دوسری بیٹی کا چہرہ پہلی بار دنیا کو دکھا دیا
5 November 2026
مختصر لباس کے ساتھ ڈوپٹہ اوڑھنے پر متھیرا تنقید کی زد میں آگئیں
5 November 2026
اداکار عمر شہزاد کے گھر بیٹے کی پیدائش، نام اور تصاویربھی شیئر کردیں
4 November 2026
لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے: فہد مصطفیٰ
4 November 2026
شارجہ کتاب میلہ 2026، پاکستانی شیف عالمی پکوان، ثقافتی سرگرمیوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
4 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چھٹے روز کامیڈی ڈراما ’’انگلش اونلی‘‘ پیش
4 November 2026