LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد وفاقی حکومت نے عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دیتے ہوئے مٹی کے تیل کے نرخوں میں بھی نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی بڑی کٹوتی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں ہونے والی یہ کمی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔

اس حالیہ کمی سے قبل ملک میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 282 روپے 19 پیسے مقرر تھی، جس میں بڑی کمی کے بعد غریب اور متوسط طبقے کو براہِ راست مالی فائدہ پہنچے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا بڑا ریلیف فراہم کیا گیا تھا، جس کے تسلسل میں اب مٹی کے تیل کے نرخ بھی کم کر دیے گئے ہیں۔