LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول مہنگا

Web Desk

23 May 2026

حکومت نے عوامی اور صنعتی ضرورت کی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول مہنگے کر دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح، زراعت اور چھوٹی صنعتوں میں استعمال ہونے والے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 1 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 273 روپے 92 پیسے سے مہنگا ہو کر 275 روپے 54 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب، ہوا بازی کے شعبے پر بھی اس کا بوجھ منتقل ہوا ہے اور جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول (JP-1) کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ صارفین اور معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے خاص طور پر غریب طبقے اور صنعتوں پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ یہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل کر دی گئی ہیں۔