LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا 4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا، ڈنمارک اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید ایران کی ستمبر میں تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت واشنگٹن کا کرم نہیں ہمارا قانونی حق ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے راستے تجارت کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کا دعویٰ 3 امریکی نیوز اداروں کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

خاتون کو دوستی کی پیشکش، ایس ایس پی ایسٹ نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا

Web Desk

20 September 2026

کراچی میں پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون کو دوستی کی پیشکش کرنے اور مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا معامله سامنے آنے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکار کو عہدے سے معطل کر دیا ہے اور واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق ڈی ایس پی گلشن اقبال کو معاملے کا انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جو واقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کریں گے۔ انکوائری افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واقعے کی مکمل اور جامع تحقیقات کر کے رپورٹ جلد از جلد پیش کریں تاکہ ملوث اہلکار کے خلاف قانون اور محکماتی قواعد کے مطابق سخت ترین نظم و ضبط کی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔