کراچی: پاکستان نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا
Web Desk
25 November 2025
کراچی: پاکستان نے ڈیجیٹل رابطوں کے میدان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے عالمی معیار کی سب میرین فائبر آپٹک کیبل SEA-ME-WE 6 کی پاکستان آمد کا سنگِ میل عبور کرلیا۔ کیبل کراچی کے ساحلی مقام ہاکس بے پر کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہوگئی۔
ٹرانس ورلڈ کے مطابق سمندر میں کیبل بچھانے کا کام ہاکس بے لینڈنگ پوائنٹ پر تیزی سے جاری ہے۔ اس جدید ترین ڈیٹا ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے پاکستان دنیا کے متعدد ممالک کے ساتھ مزید مضبوط اور تیز ترین ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی حاصل کرے گا۔
SEA-ME-WE 6 کی اہم خصوصیات:
کیبل کی مجموعی لمبائی 21,700 کلومیٹر ہے جو سنگاپور سے شروع ہو کر فرانس تک جاتی ہے۔
پاکستان اس اہم فائبر نیٹ ورک کے مرکزی پوائنٹس میں شامل ہے۔
یہ عالمی ہائی-کپیسٹی نیٹ ورک پاکستان کو سنگاپور اور فرانس کے درمیان واقع تمام ممالک سے جوڑے گا۔
سسٹم کی مجموعی صلاحیت 100 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ سے زائد ہے۔
اس نئی کیبل میں زیادہ فائبر پیئرز اور پہلے سے دُوگنی سے زیادہ ڈیٹا کپیسٹی شامل ہے۔
ٹرانس ورلڈ کے مطابق SEA-ME-WE 6 کے تحت پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 13.2 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کپیسٹی مختص کی گئی ہے، جبکہ ان میں سے 4 ٹیرا بِٹس فی سیکنڈ کو فوری طور پر فعال بھی کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی سب میرین کیبل کی ابتدائی 4 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر، ڈیجیٹل انڈسٹری، بینکنگ، ای–کامرس اور کلاؤڈ سروسز کو انتہائی تیز ڈیٹا اسپیڈ اور مضبوط کنیکٹیویٹی فراہم کرے گی۔
اس جدید نظام سے نہ صرف پاکستان کے انٹرنیٹ بیک بون کو تقویت ملے گی بلکہ مستقبل میں بڑھتی ہوئی ڈیٹا ڈیمانڈ کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026