LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار

صرافہ ایسوسی ایشن کا ایف بی آر سے تمام مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

Web Desk

16 June 2026

کراچی میں صرافہ جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ جاری تمام تر مذاکرات کو فوری طور پر معطل کرنے اور بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

شہر قائد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنما قاسم شکار پوری نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہم اسلام آباد میں ایف بی آر حکام کے ساتھ ہونے والے ہر قسم کے مذاکرات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایف بی آر اپنی نااہلی اور ٹیکسوں کا شارٹ فال تاجروں سے زبردستی پورا کروانا چاہتا ہے، اور اس ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاجاً آج کراچی سمیت صوبہ سندھ بھر میں صرافہ مارکیٹیں اور جیولری کے مراکز مکمل طور پر بند ہیں۔

صدر صرافہ ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کے دوران سنگین الزامات لگاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام تاجروں سے کھلم کھلا رشوتیں طلب کرتے ہیں، حتیٰ کہ پشاور میں ہمارے دو ممبران سے بائیس کروڑ روپے سے زائد یعنی 25 کروڑ روپے کی بھاری رشوت مانگی گئی۔ انہوں نے صرافہ برادری کے ٹیکس ریکارڈ کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر برادری نے پچھلے سال ملکی خزانے میں 22 ارب روپے مالیت کا ٹیکس جمع کرایا تھا اور ملک بھر کے صرافہ تاجر اس سال ریکارڈ 44 ارب روپے ٹیکس ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اس کے باوجود ایف بی آر گینگ وار کی طرز پر جیولرز کو بھتے کی پرچیاں اور نوٹسز بھیج رہا ہے۔

قاسم شکار پوری نے صرافہ تاجروں کے متفقہ فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ صرافہ جیولرز ایف بی آر کے پی او ایس (پوائنٹ آف سیل) قانون کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے، اور نہ ہی انکم ٹیکس کے سیکشن 175سی کو قبول کیا جائے گا کیونکہ اس متنازع سیکشن کے ذریعے صرف جیولرز کو ہراساں اور بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے قانون دانوں اور میڈیا کو بتایا کہ سیکشن 175سی کے خلاف ہم نے گزشتہ ایک ماہ سے عدالتِ عالیہ میں باقاعدہ پٹیشن دائر کر رکھی ہے، جبکہ کراچی کے ایک نامور جیولر کی دکان کو محض پی او ایس مشین خراب ہونے کے معمولی بہانے پر سیل کر دیا گیا جو سراسر ناانصافی ہے۔ صدر صرافہ ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کے اختتام پر انتباہ جاری کیا کہ اگر ایف بی آر نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو مشاورت کے بعد بہت جلد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا